11 اگست، 2018، 5:58 PM

مراد علی شاہ ایک بار پھر صوبہ سندھ کے وزیراعلی نامزد

مراد علی شاہ ایک بار پھر صوبہ سندھ کے  وزیراعلی نامزد

پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت میں بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ آغا سراج درانی کو ایک بار پھر اسپیکر سندھ اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ضلع سجاول سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا ہے۔

News ID 1882972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha